(یو این آئی) شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں بجلی کا تار گرنے سے سینی ٹیشن ورکر ہلاک ہوگئی ۔
این بی ٹی نگر کی رہنے والی ہیماوتی ‘ جی وی کے مال کے قریب کام کررہی تھی
کہ تیز ہوا سے بجلی کا تار گر گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئی ۔
اس کی موت پر تلنگانہ ٹرانسکو نے اس کے خاندان کو چار لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔